ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ابھی لوگوں نے دیکھی ترقی کی جھلک، اگلے پانچ سال میں حیرت انگیز نگری بنے گی کاشی: امت شاہ

ابھی لوگوں نے دیکھی ترقی کی جھلک، اگلے پانچ سال میں حیرت انگیز نگری بنے گی کاشی: امت شاہ

Tue, 28 May 2019 12:38:09    S.O. News Service

وارانسی، 28 مئی(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) بی جے پی صدر امت شاہ نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے وارانسی میں ابھی ترقی کی جھلک صرف دکھائی ہے اور آنے والے پانچ سالوں میں کاشی ترقی کے نقطہ نظر سے بھی حیرت انگیز نگری بنے گی۔وارانسی سے دوبارہ ممبر پارلیمنٹ بننے کے بعد کاشی آئے مودی کے ساتھ یہاں پہنچے شاہ نے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ مودی نے کاشی کی ترقی کے لئے جو گہری منصوبہ بندی کی ہے، ابھی آپ نے اس کی ایک ہی جھلک دیکھی ہے،مجھے پورا بھروسہ ہے کہ مودی کے دوسرے دور میں کاشی ترقی کے نقطہ نظر سے بھی دنیا کی حیرت انگیز نگری بنے گی۔امت شاہ نے کہاہے کہ سال 2014 کی کاشی اور آج کے بنارس میں بڑا فرق آیا ہے۔کوئی اور علاقہ ہوتا تو کام آسان ہوتا، مگر کاشی دنیا کی سب سے پرانی نگری ہے۔یہاں کی عوام، یہاں کی روایات، یہاں کی روحانیت اور علم کی اونچائی کو محفوظ رکھنے، بچانے اور آگے بڑھانے کے ساتھ کاشی کی ترقی بھی بہت بڑی بات ہے۔بی جے پی صدر نے سماج وادی پارٹی-بی ایس پی اتحاد کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہاکہ اتر پردیش میں جب اتحاد ہوا تو پورے ملک بھر کے صحافی اندازہ لگاتے تھے کہ اس بار مودی کی مکمل اکثریت کی حکومت نہیں بنے گی لیکن پارٹی نے کارکنوں پر زور دیا کہ ہم انتخابات میں 50 فیصد ووٹ لینے کی تیاری کریں چاہے جس کا بھی اتحاد ہوا ہو۔میں کاشی کی عوام کو خاص طور پر شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں کہ مودی کی قیادت میں 50 فیصد ووٹ حاصل کرکے این ڈی اے نے اقتدار حاصل کیا۔شاہ نے کہا کہ ملک کی انتخابی تاریخ میں مودی نے کئی بار اس قسم کی شروعات کی ہے جو شاید کسی اور جگہ نہیں ہے۔مودی جب گجرات کے وزیر اعلی بنے تو وہ ایسے پہلے وزیر اعلی تھے، جنہیں پنچایت کے سربراہ تک انتخاب لڑنے کا بھی تجربہ نہیں تھا،مگر ساتھیوں کے تجربے کو اپنی طاقت بنا کر انہوں نے تنظیم کی طرف سے دی گئی ذمہ داری کو اچھے سے نبھایا۔انہوں نے کہاکہ مودی جب ایک کے بعد ایک چار بار گجرات کے وزیر اعلی بنے تو پوری دنیا نے تسلیم کیا کہ ہندوستان کے سب سے زیادہ کامیاب وزیراعلیٰ نریندر مودی ہی ہیں۔عوامی نمائندے کے طور پر مودی کو حاصل کرنا کاشی والوں کیلئے خوش قسمتی کی بات ہے۔بی جے پی صدر نے کہاکہ سال 2014 میں مودی کاشی اور وڑودرا دونوں ہی جگہ سے الیکشن جیتے تھے،مگر جب انتخاب کا وقت آیا تو انہوں نے ذرا بھی دیر کئے بغیر کہا کہ میں کاشی کے ساتھ رہنا پسند کروں گا۔ شاہ نے کہا کہ اتر پردیش کی یوگی آدتیہ ناتھ حکومت بی جے پی کے انتخابات قرارداد خط کے روڈ میپ پر چل رہی ہے،جس ریاست کے بارے میں کبھی کہا جاتا تھا کہ وہاں ترقی کی بنیاد پر نہیں، بلکہ پارٹیوں کے، ذات کی بنیاد پر انتخاب جیتا جاتا ہے، وہ اتر پردیش دو ہی سال کے اندر مودی کے بتائے ترقی کے راستے پرچل پڑاہے۔


Share: